حیدرآباد۔24جولائی(اعتماد نیوز)آج مرکزی وزیر ریلوے سدا نندا گوڑا نے لوک
سبھا میں آج ضلع میدک کے موسائی پیٹ کے اسکولی بس کو ریلوے کراسنگ کے پاس
ٹرین کی ٹکر کے واقعہ پر اسکولی بس کے ڈرائیور کو اسکا ذمہ دار قرار
دیا ۔
اور اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے لوک سبھا میں مہلوکین میں سے
فی کس 2لاکھ روپئے ایکس گریشیا کے ساتھ‘ زخمی کم سن میں سے فی کس ایک لاکھ ‘
اور معمولی زخمی کم سن کو فی کس 20ہزار روپئے معاوضہ کا اعلان کیا۔